16 جون 2010 - 19:30

شمالی کوریا کی کی ایک عدالت نے غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور مخالفانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرایک امریکی شہری کو آٹھ سال قیدِ بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزاسنائی ہے۔

شمالی کوریا کی کی ایک عدالت نے غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور مخالفانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرایک امریکی شہری کو آٹھ سال قیدِ بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزاسنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیانگ یانگ میں سینٹرل کرمنل کورٹ میں پیشی پر 30 سالہ امریکی شہری نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا تسلیم کیا۔ جس کے بعد اسے آٹھ سال قید بامشقت اور سات لاکھ امریکی ڈالر کے برابر جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔

بوسٹن سے تعلق رکھنے والا30سالہ گومز جنوبی کوریا میں انگریزی کا سابق استادہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ 25 جنوری کو چین کی طرف سے سرحد پار کر کے  جاسوسی کی غرض سےغیر قانونی طور پر شمالی کوریا میں داخل ہواتھا۔

.......

/152